🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

سلینیئم Selenium

Back to Posts

سلینیئم Selenium

سلینیئم (Selenium)

 یہ خواتین کی خصوصی دوست ہے۔

یہ جسم میں خوردبینی عنصر کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔

اس کی حیاتیاتی سرگرمیوں کا گہرا تعلق وٹامن ای کے ساتھ ہے۔

ذرائع

 سالم اناج، گندم، جو، چوکر سمیت گندم کے آٹے کی روٹی بہترین غذائیں ہیں۔

روزانہ ضرورت
مرد ۔ 70-40 مائیکروگرام
خواتین ۔ 65-45 مائیکروگرام
حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین ۔ 75 مائیکروگرام
بچے ۔ 30-20 مائیکروگرام
شیر خوار بچے ۔ 15-10 مائیکروگرام

فوائد:

 سیلینیئم اوروٹامن ای دونوں بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات ٹشوز کے سخت ہونے کے عمل کو روکتی ہے یا سست کرتی ہے۔

 

کمی کی علامتیں اوربیماریاں

 اس کی کمی، کینسر، دل کی شریانوں کے امراض، سوزش پیدا کرنے والی بیماریاں پیدا کرنے کا خطرہ پیدا کرتی ہیں۔
 قبل ازوقت بڑھاپا اور موتیا بند کی تشکیل شامل ہے۔

احتیاط

 سیلینیئم کے زہریلے اثرات اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب اس دھات کی کثیر مقدار رکھنے والا پانی پیا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں گنجاپن، بدوضع ناخن، جذباتی عدم استحکام اور سستی پیدا ہوجاتی ہے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts