Benefit Of Sugar Cane
Health Benefit of Sugar Cane
گنا(Sugar Cane)
نشوونما پانے کے دوران اس میں گلوکوز اور فرکٹوز موجود ہوتے ہیں۔ گنے کی فصل انتہائی سستی توانائی بخش غذا مہیا کرتی ہے۔
گنے کا تعلق گھاس کے خاندان سے ہے۔

انگریزی نام شوگر اور شوگر کین (گنا)، سنسکرت لفظ شرکارا سے لئے گئے ہیں۔ گنا ہندوستان کا مقامی پودا ہے۔
یہ برصغیر یں ویدوں کے دور سے کاشت کیا جارہا ہے۔ اس کا تذکرہ قدیم تحریروں سے بھی ملتا ہے۔ سکندراعظم اوراس کے فوجی 325 قبل مسیح میں گنے کے پودے ہندوستان سے مغرب میں لے گئے۔
پیشاب کی بیماریاں: قلت پیشاب میں گنے کار س پینا یہ تکلیف دور کردیتا ہے۔ یہ پیشاب کا اخراج بڑھا کر گردوں کے فعل کو باقاعدہ بنانے میں مدد دیتا ہے، تیزابیت بڑھ جانے پر پیشاب جل کر آتا ہے۔
زیادہ بہتر نتائج کے لئے گنے کے رس میں لیموں کارس ، ادرک کا جوس اورناریل کا پانی شامل کرلینا چاہئیے۔
گنا چبا کر چوسنے سے دانتوں کی مشق ہوتی ہے اور یہ انہیں مضبوط بنانے میں مد ددیتی ہے یہ عمل دانتوں کو صاف کرتا ہے اورا ن کی زندگی بڑھ جاتی ہے۔
Leave a Reply