🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

حمل کا زہریلا پن اور ہائی بلڈ پریشر

Back to Posts
حمل کا زہریلا پن اور ہائی بلڈ پریشرحمل کا زہریلا پن اور ہائی بلڈ پریشر

حمل کا زہریلا پن اور ہائی بلڈ پریشر

حمل کا زہریلا پن اور ہائی بلڈ پریشر

 (Hypertension Due to Toxaemia of Pregnancy)


حمل کا زہریلا پن یا تشنج (Eclampsia) ایک ایسی بیماری ہے جس کی صحیح وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔ اس کے اشارات اور علامات مخصوص ہیں جن میں ہاتھوں کاورم اورآنکھوں کے اِردگرد ورم ہونا شامل ہیں۔ 

حمل کے زہریلے پن (Toxaemia) میں خاص طور پر 

-1 بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔ 
-2 ساتھ ہی سارے جسم پر ورم آجاتا ہے 
-3 اور پیشاب میں البیومن (Albumin) خارج ہوتی ہے
یہ تین علامات اس مرض ے ساتھ مخصوص ہیں اور ان سے اس مرض کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔ مگر یہ بذات خود تشخیص کا معیار نہیں۔ کونکہ یہ تینوں علامات حمل میں گردے کی بیماری کے دوران بھی پائی جاسکتی ہیں۔ اس بیماری کی شرح تشنج کے بغیر 6فیصد جب کہ تشنج کے ساتھ تقریباً 0.05 فیصد ہے۔ تقریباً گزشتہ دس سالوں میں اس بیماری کی شرح میں زچگی سے پہلے بہتر نگہداشت کی وجہ سے کمی ہوئی ہے۔

بیماری ہونے کی وجہ

اس بیماری اور اس کی علامات کی اصل وجہ ضرورت سے زائد سوڈیم جمع ہونا اورجسم کی نالیوں میں سکڑاؤ ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ جسم میں نمک پہلے جمع ہوتا ہے اور بعد میں خون کی

نالیوں میں سکڑاؤ پیدا ہوتا ہے۔ چنانچہ اگر جسم میں کسی طور پر سوڈیم کو جمع ہونے سے روک دیا جائے تو خون کی نالیوں میں سکڑاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔ 

علامات : 

حمل کا زہریلا پن ایک فوری اورشدید نوعیت کی بیماری ہے جو کہ شروع شروع میں نمک کے جمع ہونے اور ورم پیدا ہونے سے مگر بعد میں سوڈیم جمع ہونے، ورم اور تمام جسم کی خون کی نالیوں میں سکڑاؤ پیدا ہونے سے پہچانی جاتی ہے۔
یہ مضمون احساس انفورمییٹکس (پاکستان)۔
https://ahsasinfo.com
کی کتاب ،،ہایؑ بلڈ پریشر،،سے منتخب کیا ہے
مدیر: ڈاکٹر امین بیگ)۔)
نظرَثانی: ڈاکٹر طارق عزیز۔ایف-سی-پی-ایس(میڈیسن)۔)
مزید آگاہی کے لیےؑ ویب پر کتاب کا مطالعہ کیجےؑ

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts