Benefit of Bottle Gourd | کدو
کدو بھی برصغیرکی عام سبزی ہے ۔ اسے لوکی، دود دہی اور گھیہ بھی کہتے ہیں ۔
کدو نامعلوم زمانہ سے انسان کی غذا میں شامل ہے ۔ وہ اسے صدیوں سے کاشت کرتا ارہا ہے اور غالبان ان سبزیوں میں سے ایک ہے جسے انسان نے ابتدائی دور میں کاشت کرنا شروع کیا ۔ ماہرین کے مطابق اس کا ;200;بائی وطن افریقہ ہے ۔
کچا کدو کبھی نہیں کھانا چاہئیے کیونکہ یہ معدے اور;200;نتوں کو نقصان پہنچاسکتا ہے ۔
پیشاب کے امراض: بول براز کی شکایات میں کدو نہایت موَثر غذا ہے ۔ پورے کدو کو ’’کدوکش‘‘ کرکے اور نچوڑ کے حاصل کیا جانے والا جوس ایک گلاس اورلیموں کار س چائے کا ایک چمچہ ملا کر روزانہ پئیں تو پیشاب کی جلن ختم ہوجاتی ہے ۔
پیاس کی شدت: اسہال، ذیابیطس اورکثرت کے ساتھ مرغن یا خشک پھل کھانے سے پیدا ہونے والی پیاس کی شدت کم کرنے کے لئے کدو کا جوس نہایت عمدہ علاج ہے ۔ ایک گلاس جوس میں چٹکی بھر نمک ڈال کر روزانہ ایک دفعہ پینا مذکورہ کیفیت دور کرتا ہے ۔
Leave a Reply