🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

Benefit of Dates

Back to Posts
Benefit of Dates

Benefit of Dates

Health Benefit of Dates

کھجور(Date)

کھجور بھرپور نشوونما کرنے والے پھلوں میں سے ایک ہے۔ یہ زبردست اہمیت رکھنے والی غذا ہے جسے ’’صحرا کی خوراک‘‘ کہا جاتا تھا مگر اب اس کا استعمال پوری دنیا میں ہوتا ہے۔ اس کا شمار خشک اور تازہ دونوں پھلوں میں ہوتا ہے۔

 کھجور کو قدیم زمانے سے بہت اہمیت اوراحترام میسر ہے۔ اسے ابتدائی زمانوں سے ہی انسان کاشت کرتا آرہا ہے۔

 میسو پوٹیمیا (عراق) سے ملنے والے پانچ ہزار سال پرانے پتھر کے کتبوں میں کھجورکی شجرکاری کے لئے ہدایات تحریر ہیں۔ مصر کے قدیم اہراموں اور آثار قدیمہ میں کھجورکے درختوں کی تصویریں کندہ ہیں۔

 بائبل میں کھجورکے درخت اور اس کے پھل کا متعدد بار تذکرہ موجود ہے جو اس کی گوناگوں خوبیوں کی تصدیق کرتا ہے۔کھجور کا ابتدائی وطن خلیج فارس کا ساحل اور میسوپوٹیمیا ہے۔

فوائد

 غذائی اہمیت: کھجور انتہائی اعلیٰ غذائی اجزا رکھنے والا پھل ہے۔ یہ گلوکوز اور فرکٹوز کی صورت میں قدرتی شکر مہیا کرتی ہے۔ یہ شکر بدن میں فوراً جذب ہوجتی ہے اور گنے کی شکر سے بہت بہتر ہے۔ اسے عموماً دودھ کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے۔ اس طرح زبردست غذائی افادیت پیدا ہوتی ہے۔

 آنتوں کی خرابی : کھجورمیں پائے جانے والے طبی اجزا آنتوں کے مسائل کا عمدہ حل ہیں۔

قبض: کھجور ایک ملین غذا ہے۔ اس کا استعمال قبض کا مؤثر تدارک کرتا ہے۔ اعضائے ہضم میں اس کے جزو بدن بن جانے
والے اجزا کی علیحدگی کے بعد کھجورکا بچ جانے والا مواد مضمحل آنتوں کو متحرک کرکے اجابت ممکن بناتا ہے۔

 کمزور دل: ضعف قلب یعنی کمزور دل میں کھجور موثر علاج مہیا کرتی ہے۔ رات بھر پانی میں بھگوئی ہوئی کھجوریں اگلی صبح گٹھیلیاں نکال کر اسی پانی میں کچل کر ہفتہ میں کم از کم دو مرتبہ استعمال کرنا دل کو تقویت دیتا ہے۔
 جنسی کمزوری: جنسی کمزور دور کرنے کے لئے کھجور لاجواب ہے۔

 بچوں کے امراض: (بچوں کے دانت نکلنے کے دنوں میں ایک کھجور اگر بچے کے ہاتھ کے ساتھ باندھ دی جائے) اور اسے چوسنے دی جائے تو مسوڑھے سخت ہوجاتے ہیں۔ دانت آسانی سے نکلتے ہیں اوراسہال اوردیگر پیچیدگیاں رونما نہیں ہوتیں۔

احتیاط
 کھجور کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہئیے۔ اس کی لیس دار سطح پرمٹی اور دیگر آلودگیاں چمٹ جاتی ہیں۔ ہمیشہ صاف ستھری اور دھوئی ہوئی کھجوراستعمال کریں۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts