🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

Health benefit of Apple

Back to Posts
Health benefit of Apple

Health benefit of Apple

Health benefit of Apple

سیب(Apple) 

سیب ایک خفیف ترش پھل ہے جسے تمام پھلوں میں سب سے زیادہ قیمتی قرار دیا جاتا ہے۔

 سیب کا ابتدائی وطن مشرقی یورپ اورمغربی ایشیا ہے جبکہ اسے زمانہ ماقبل تاریخ سے کاشت کیا جارہا ہے۔ اس کا ذکر قدیم چینی، بابلی اور مصری تحریروں میں موجود ہے۔

بائبل میں بھی اس پھل کا تذکرہ متعدد بارہوا ہے۔ اسکینڈے نیویا کے لوگ اسے ’’دیوتاؤں کی غذا‘‘ کہتے تھے اوران کو یقین تھا کہ یہ دماغ اور بدن دونوں کو حیات نو دینے وال طبی اجزاء رکھتا ہے۔

فوائد




 غذائی اہمیت: سیب بے پناہ غذائی صلاحیت رکھنے والا پھل ہے۔ اس میں وافر مقدار میں معدنی اور حیاتیاتی اجزا پائے جاتے ہیں۔ سیب کی غذائی صلاحیت اس کے شکری اجزا کی بدولت ہے جو 9 سے 51 فیصد تک موجود ہوتے ہیں۔ اس کے شکری اجزا میں 60 فیصد فروٹ شوگر، گلوکوز 25 فیصد اورکین شوگر صرف 15 فیصد ہوتی ہیں۔

سیب کو کچا کھانا ہو تو اس کا چھلکا نہیں اتارنا چاہئیے کیونکہ اس کے چھلکے کی اندرونی تہہ اوراس کے نیچے پائے جانے والے گودے میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ وٹامنز کی مقدار سیب کے بیچ والے حصہ کی طرف جاتے ہوئے کم ہوتی جاتی ہے۔

سیب کے چھلکے میں گودے کے برعکس پانچ گنا زیادہ وٹامن اے پائی جاتی ہے۔
 سیب کا فعل بی جزو پکٹین ہے جو قدرتی علاج کے لئے شفا بخش تاثیر رکھتا ہے۔ یہ مادہ چھلکے کی اندرونی تہہ اور گودے کے درمیان پایا جاتا ہے۔
پیکٹن گلٹکورانک ایسڈ مہیا کرکے جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔ یہ غذائی نالی میں پروٹین کے اجتماع کو بھی تحلیل کرتا ہے۔

سیب میں پایا جانے والا میلک ایسڈ آنتوں ، جگر اور دماغ کے لئے بھی بہت مفید ہوتا ہے۔

 خون کی کمی : سیب میں آئرن، آرسینک اور فاسفورس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، ان کی بدولت اس مرض کا تدارک سیب کے تازہ جوس سے کامیابی کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔

 قبض اور اسہال: سیب، قبض اور اسہال دونوں امراض میں ایک جیسا کارآمد ہوتا ہے۔ کچے سیب قبض دور کرنے کے لئے مناسب ہوتے ہیں۔ روزانہ اطمینان بخش اجابت کے لئے دو سیب کھانا ضروری ہوتا ہے۔

باریک کٹے ہوئے سیب میں ایک کھانے کا چمچہ شہد اور تل چھڑک کرکھانا معدے کے لئے مقوی اور اشتہا انگیز ہوتا ہے۔ اسے دوپہر یا رات کے کھانے سے پہلے استعمال کرنا چاہئیے۔ اس سے معدے کی ہاضم رطوبتیں متحرک ہوتی ہیں اورکھانا خوب ہضم ہوکر جزو بدن بنتا ہے۔

 سردرد: سیب ہر طرح کے سردرد میں بہت مفید ہیں۔ ایک خوب پکے ہوئے سیب کا چھلکا اُتار کر اوربیچ والا سخت حصہ نکال کر روزانہ صبح نمک کے ساتھ کھانا کسی بھی قسم کے سردرد کا خاتمہ کرتا ہے۔

 دل کے امراض: دل کے مریضوں کے لئے سیب نہایت عمدہ پھل ہے۔ اس میں پوٹاشیم اور فاسفورس کی مقدار زیادہ جبکہ سوڈیم کی مقدار بہت قلیل ہوتی ہے۔ زمانہ قدیم سے شہد کے ساتھ سیب کا استعمال دل کی بے قاعدگی کے لئے موثر 
علاج سمجھا جاتا ہے۔

 ہائی بلڈ پریشر: ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے سیب انمول تحفہ ہے۔ سیب کا استعمال پیشاب آوراثرات کی بدولت جسم سے پیشاب کی مقدار اوراخراج میں اضافہ کرتا ہے۔

 جس کے نتیجہ میں بلڈ پریشر کم ہوکرمعمول کی سطح پرآجاتا ہے۔ یہ سوڈیم کلورائیڈ (نمک) کی سپلائی کو کم کرکے گردوں کو بھی آسودہ کرتا ہے۔ مزید برآں خلیوں اوربافتوں میں نمک (سوڈیم) کی مقدار کم ہوجاتی ہے کیونکہ سیب میں پوٹاشیم بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔

گٹھیا اور جوڑوں کا درد: گٹھیا، جوڑوں کے درد اور سوجن کی کیفیات ، جبکہ یہ جسم میں یورک ایسڈ کے زہریلے اثرات بڑھ جانے کی وجہ سے ہوں، تو سیب ایک عمدہ ترین غذائی علاج قرار دیا جاتا ہے۔

 ْْْْٗسیب میں موجود میلک ایسڈ ، یورک ایسڈ کا بھرپور تریاق ہے چنانچہ مذکورہ مرض میں افاقہ دیتا ہے۔

 گردے کی پتھریاں: سیب کے ذریعے گردوں کی پتھریوں سے نجات پانا آزمودہ اور معروف علاج ہے۔

 دانتوں کی بیماریاں: سیبوں کا باقاعدہ استعمال دانتوں کے انحطاط کو روکتا ہے کیونکہ ان میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو دانتوں اور مسوڑھوں کو صاف اور صحت مند رکھتے ہیں۔

 اضافی فائدہ یہ ہوتا ہے کہ سیب میں موجود ایسڈ اپنی غذائی افادیت کے ساتھ ساتھ منہ میں لعاب دھن کے بہاؤ میں اضافہ کرتا ہے جو دانتوں کے لئے بہت مفید ہے۔ سیب کا یہ ایسڈ، پھل کو اچھی طرح چبائے جانے پراپنے جراثیم کش اثرات سے پورے منہ کو دانتوں اورمسوڑھوں سمیت جراثیم سے پاک کردیتا ہے۔

 طاقت اور قوت میں اضافہ: انسانی صحت کو بھرپورانداز میں برقرار رکھنے والے مختلف داخلی نظام اگر کمزور اور ضعیف ہوجائیں تو سیب انہیں پھر سے مستعد اور موثر بنانے کے لئے بہترین خوراک ہے۔

 یہ تمام اہم اعضاء کی خامیاں دور کرکے جسم کومضبوط اور توانا بناتا ہے۔
 یہ جسم اور دماغ دونوں کو قوت دیتا ہے کیونکہ یہ کسی بھی پھل یا سبزی کی نسبت بہت زیادہ مقدار میں فاسفورس اورآئرن رکھتا ہے۔

 دودھ کے ساتھ سیب کا باقاعدہ استعمال اچھی صحت ہی نہیں، جوانی کی تب و تاب بھی دیتا ہے اور جلد کو خوشنما اور چمکدار بناتا ہے اس کی تاثیر مسکن اور آسودگی بخش ہے چنانچہ زیادہ وقت بیٹھ کر کام کرنے والوں کے لئے بہت مفید ہے۔


احتیاط
سیب کبھی بھی خالی پیٹ نہ استعمال کریں کیونکہ یہ بدہضمی کا سبب بھی بن جاتا ہے۔

 سیب کے پیڑوں پر عموماً زہریلے اسپرے کئے جاتے ہیں۔ پھلوں کو بھی محفوظ رکھنے کے لئے اس پر اسپرے کیا جاتا ہے۔ اس لئے کھانے سے پہلے اسے خوب اچھی طرح دھولینا چاہئیے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts