وٹامن بی (12) سائینوکوبالامین Vitamin B12 – Cyanocobalamin
وٹامن بی (12) سائینوکوبالامین (Vitamin B12 – Cyanocobalamin)
اس وٹامن کی جسم میں کمی، غذائیت کے متوازن نہ ہونے کے بجائے آنتوں میں غذا کے ہضم اورجذب ہونے کے کام میں نقص کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
یہ چھوٹی آنت سے جذب ہوتی ہے اورکیلشیم و پروٹین پرمشتمل غذائیں اسی وٹامن کے انجذاب (Absorpation)
میں مدد کرتی ہے۔
اس کی جو مقدار جسم کی ضرورت سے زیادہ ہوتی ہے وہ جگرمیںذخیرہ ہوجاتی ہے۔
یہ پیشاب کے ذریعے خارج ہوتی ہے۔
بڑی آنت سے جذب نہیں ہوتی ہے اس لئے زائد مقدار فضلے سے خارج ہوتی ہے۔
یہ وٹامن ماں کے دودھ میں شامل ہوکر بچے کو ملتی ہے۔
ذرائع
بھیڑ،بکرے کی کلیجی، انڈا اورانڈے کی زردی، بکرے اوربھینس کا گوشت، گائے ، بھینس کا دودھ اور دہی۔
روزانہ ضرورت
مرد ۔ 1 ملی گرام
خواتین ۔ 1 ملی گرام
بچے ۔ 0.2 ملی گرام
شیرخواربچے ۔ 0.2 ملی گرامفائدے
یہ خون کے سرخ ذرّات پیدا کرنے اوران کی توانائی بڑھانے کے لئے ضروری ہے۔
ہڈیوں کے گودے میں موجود حفاظتی خلیوں کو بیماریوں کے خلاف طاقتوربنانے کے لئے مریض کو وٹامن بی (12) اور فولک ایسڈ کی روزانہ معقول مقدار دی جاتی ہے۔
یہ وٹامن ، فولک ایسڈ کا حیاتیاتی عمل بھی تیز کرتی ہے۔
چکنائی ، کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین کو درست انداز میں استعمال میں لا کر یہ وٹامن جسم کی تعمیر کرتی ہے۔ یہ جسم میں بننے والے کئی کیمیائی عمل کو مو¿ثر بناتی ہے جس میں غذا کو جسم کا حصہ بنانا اورانزائم کی کارکردگی کو بہتر بنانا شامل ہے۔
بچوںکی نشوونما بڑھاتی اوربھوک کو تیز کرتی ہے۔
مرکزی اعصابی نظام کی درست کارکردگی کے لئے بھی اہم ہے۔
توجہ کو مرکوز کرنے اوریادداشت کو بہتر بنانے، توازن برقرار رکھنے اورچڑچڑاپن دورکرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
کمی کی علامتیں اوربیماریاں
اس کی کمی شدید قسم کا انیمیا (خون کی کمی) پیدا کرتی ہے۔
بچوں کی نشوونما رُک جاتی ہے، بھوک میں کمی آجاتی ہے اورطبیعت گری گری رہتی ہے۔
اس کی کمی ہر خلیئے کو متاثر کرتی ہے۔ خاص طور پر ان ٹشوز میں شدت سے اثرانداز ہوتی ہے جہاں خلیئے تیزی سے تقسیم ہوتے ہیں۔ ان میں خون بنانے والے ٹشو، ہڈیوں کا گودا اور عضائے ہضم شامل ہیں۔
اس کی کمی سے اعصابی نظامبھی متاثرہوتا ہے اوریہ اعصابی ریشوں کو ریڑھ کی ہڈی اوربیرونی جلد میں کمزوری کا باعث بنتی ہے۔
ذہنی توانائی میں کمی اور توجہ مرکوز کرنے میں مشکل محسوس ہونا اس کی کمی کی نمایاں علامات ہیں۔
منہ میں خراش، جلد میں بے حسی یا سُن ہونا، اینٹھن کا احساس اس کی کمی کی نمایاں علامات ہیں۔
Leave a Reply