🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لےَ شناختنی کآرڈ

Back to Posts
بلڈ پریشر چیک کرنے کا طریقہ

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لےَ شناختنی کآرڈ

 ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لےَ شناختنی کآرڈ

شوگر اورانجماد دور کرنے والی ادویات لینے والے مریضوں کی طرح ہائپر ٹینشن کے مریضوں کوبھی اپنے ساتھ ایسی شناخت رکھنی چاہئیے جو بتائے کہ وہ کونسی دوا کس مقدار میں لے رہا ہے۔ حالیہ اورسابقہ بلڈ پریشر کیا ہے۔ معالج کا نام اور پتہ کیا ہے۔ اپنے ڈاکٹر سے کہئیے کہ وہ آپ کو اس کے لئے مجوزہ فارم مہیا کرے یا متعلقہ کوائف خود مرتب کرکے اپنے پاس رکھا کریں۔


ہائپر ٹینشن کے مریضوں کے لئے بنیادی 12اصول

-1 آپ کا بلڈ پریشر روزانہ چیک ہونا چاہئیے۔
-2 نمک کا استعمال کم سے کم کیجئے۔
-3 اپنا وزن کم رکھیئے۔
-4 وہ ادویات استعمال کیجئے جو ڈاکٹر تجویز کرے۔
-5 تمباکو نوشی ترک کردیجئے۔
-6 شراب نوشی کم کردیجئے۔
-7 باقاعدگی سے ایکسرسائز کیجئے۔
-8 دباؤ اور تناؤ سے بچئے۔
-9 خوب نیند لیا کریں اورپرسکون ہونا سیکھیں۔
-10 اپنے ڈاکٹر کوفیصلہ کرنے دیجئے کہ آپ ڈرائیونگ کرسکتے ہیں یا نہیں۔
-11 سال بھر میں کم از کم ایک سے دو ہفتے تک چھٹیاں گزاریئے۔
-12 5ہزار فٹ بلند مقامات پر ایکسرسائز سے گریز کیجئے۔ اسی طرح آب وہوا میں اچانک تبدیلی یا پرواز کے دوران ایکسرسائز مت کیجئے۔

یہ مضمون احساس انفورمییٹکس (پاکستان)۔
https://ahsasinfo.com
کی کتاب ،،ہایؑ بلڈ پریشر،،سے منتخب کیا ہے
مدیر: ڈاکٹر امین بیگ)۔)
نظرَثانی: ڈاکٹر طارق عزیز۔ایف-سی-پی-ایس(میڈیسن)۔)
مزید آگاہی کے لیےؑ ویب پر کتاب کا مطالعہ کیجےؑ

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts