🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

Benefit of Almond | بادام

Back to Posts

Benefit of Almond | بادام

 بادام کو مغزوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔
اس کا اصل وطن مراکش ہے۔ اس کا درخت قدیم زمانے سے کاشت کیا جارہا ہے۔
رومن اسے ”گریک نٹ“ کہتے تھے۔ بائبل کے دور میں یہ شام اور فلسطین میں اُگایا گیا تھا۔

 اس میں اعلیٰ درجہ کی غذائیت وافر مقدار میں ہوتی ہے۔

احتیاط : کڑوا بادام کبھی بھی استعمال نہیں کرنا چاہئیے کیونکہ اس میں ایک مہلک زہر پروسک ایسڈ پایا جاتا ہے۔

بادام کا مکھن: بیجوں اور مغزوں میں بادام ایک بہترین غدا ہے۔ بادام کھانے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ ان کی گریوں کو کچھ دیر پانی میں بھگو کر رکھنے کے بعد اچھی طرح پیس کر باریک پیسٹ بنالیا جائے۔ 

اس پیسٹ کو بادام کا مکھن کہتے ہیں۔ یہ آسانی سے ہضم اوربدن میں جذب ہوجاتا ہے۔

بادام کا مکھن کھانے سے وہ نہ صرف اعلیٰ معیار کی پروٹین حاصل کرلیتے ہیں بلکہ دیگر عمدہ غذائی اجزا بھی انہیں مل جاتے ہیں۔

بادام کا دودھ: بادام کی سب سے بہتر غذائی صورت بادام کا دودھ ہے۔ اسے بڑی آسانی کے ساتھ ادام کی گری کو گرائنڈ کرکے بنایا جاسکتا ہے۔

 گرائنڈ کرنے سے پہلے بادام کو بھگو کر اس کی گہرے رنگ کی بیرونی تہہ اُتارلی جاتی ہے۔
 
گرائنڈ کرتے ہوئے اس میں اُبلا ہوا ٹھنڈا پانی شامل کرلیتے ہیں۔ تھوڑی سی چینی ملانے سے یہ خوش ذائقہ اور غذائیت بخش مشروب بن جاتا ہے۔

250گرام مغز بادام سے ایک کلو گرام دودھ بنایا جاسکتا ہے۔

بادام کے دودھ کو عام دودھ کی طرح دہی بھی بنایا جاسکتا ہے۔

اس میں عام حیوانی دودھ کے برعکس زیادہ خوبیاں ہوتی ہیں۔ یہ گائے کے دودھ سے بھی زیادہ زود ہضم ہے اور ان یرکوار بچوںکے لئے مفید ہے جنہیں گائے کا دودھ راس نہیں آتا۔

بادام کی چکنائی میں زیادہ روغنی نہیں ہوتا چنانچہ یہ ایک مفید چکنائی قرار دی جاتی ہے۔

ایک سو گرام مغز بادام میں گیارہ گرام لائنولیک ایسڈ ہوتا ہے۔ یہ مرغن ترشہ (تیزاب) کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں بہت موثر ہے۔

شفا بخش قوت اور طبی استعمال: بادام کی طبی خوبیوں کا دارومدار بنیادی طورپر کاپر، آئرن ، فاسفورس اور وٹامن بی (1) کے طبی کردار پر ہوتا ہے۔
 
یہ کیمیائی اجزا باہمی تعاون کے نتیجہ میں توانائی کو منتظم و موثر بناتے ہیں، چنانچہ دماغ، اعصاب، ہڈیاں، دل اور جگر کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے۔

دودھ کی کریم اور تازہ گلاب کی کلیوں کے ساتھ بادام کا پیسٹ روزانہ چہرے پر لگانا ایک زبردست بیوٹی ایڈ ہے۔ یہ جلد کو صاف، نرم اورپُرکشش بناتا ہے۔

 اس کا باقاعدہ استعمال قبل ازوقت جھریوںکو روکتا ہے، جلد کی خشکی دورکرتا ہے، کیل مہاسے ختم کرتا ہے اورچہرہ تروتازہ رکھتا ہے۔

انیمیا: بادام میں نامیاتی شکل میں کاپرپایا جاتا ہے اوراس کی مقدار ایک سو گرام میں 1.15 ملی گرام ہے۔ 

کاپر (تانبا) آئرن (فولاد) اور وٹامنز کے ساتھ مل کر خون کے سرخ ذرات کی تشکیل کے کیمیائی عمل کو ترتیب دیتا ہے چنانچہ خون کی کمی کے مرض میں بادام بہت مفید غذا ہے۔

جنسی کمزوری: اعصابی اور دماغی کمزوری کے نتیجہ میں ضائع ہوجانے والا جنسی توانائی کی بحالی کے لئے بادام بہت مفید ہے۔ ان کا باقاعدہ استعمال جنسی قوت بڑھادیتا ہے۔

بھنے ہوئے چنے اورہم وزن مغز بادام چبانا جنسی قوت بحال کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts