🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

Benefit of Safflower Seed | کسمبہ

Back to Posts

Benefit of Safflower Seed | کسمبہ

کسمبہ، کسم یا زعفان کاذب، ایک اہم روغنی بیج رکھنے والا پودا ہے۔

کسمبہ کا اصل وطن مشرقی بحر روم اور خلیج فارس کے درمیان موجود خطہ ہے۔
 مصر میں یہ گزشتہ چار ہزار برس سے اُگایا جارہا ہے۔

ابتدائی ادوار ہی میں یہ بحر روم کے تمام خطہ میں اور مشرق کی طرف چین اورجاپان تک پھیل گیا۔ اسے نئی دنیا یعنی امریکہ میں سب سے پہلے ہسپانوی لے کر گئے۔

شفا بخش قوت اورطبی استعمال: کسمبہ کے روعنی ترشے کولیسٹرول کی سطح گرادیتے ہیں۔

کسمبہ کے تجربات سے یہ بھی منکشف ہوا کہ لائنولیک ایسڈ، بدن کے خلیوں کو کیلشیم کی فراہمی بہتر بنادیتا ہے۔
یہ عمل وہ وٹامن کی طرح سرانجام دیتا ہے، چنانچہ سائنس دان اسی لئے اسے وٹامن ”ایف“ قرار دیتے ہیں۔

امراض قلب: خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے کے لئے کسمبہ کا تیل بہت مو ¿ثر و مفید ہے۔

جنسی کمزوری: کسمبہ کے بیج ، جنسی کمزوری کے علاج میں بھی بہت مو ¿ثر ہیں۔

 زیادہ بہتر نتائج کے لئے کسمبہ کے بیجوں کا سفوف ، پستہ، شہد اور بادام کے ساتھ استعمال کرنا چاہئیے۔

 اسے دودھ کے ساتھ رات کو سونے سے پہلے ایک دفعہ استعمال کیا جائے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts