چھاتی کے کینسر کی علامات
چھاتی کے کینسر کی علامات
خواتین کو چھاتی کے کینسر کی علامات کے بنیاد ی معلومات فراہم کرنے سے خواتین کے چھاتی کے کینسر کی قبل ازوقت تشخیص میںمدد مل سکتی ہے۔
جس کی بنا پر بروقت علاج مہیا کر کر ۔
پاکستان میں خواتین کے چھاتی کے کینسر کی وجہ سے ہونے والی اموات کی شرح میں مناسب کمی لائی جاسکتی ہے۔
چھاتی کا سرطان عام طور پر آہستہ آہستہ پرورش پاتا ہے
اگر اس کا جلد معلوم چل جائے تو بعض اوقات اس کا علاج ہوسکتا ہے
یہ کہنا مشکل ہے کہ کس عورت کو چھاتی کا سرطان ہوسکتا ہے۔
جن عورتوں کی ماں یا بہنوں کو چھاتی کا سرطان ہوچکا ہو یا جس عورت کو رحم کا سرطان ہو۔
اسے چھاتی کا سرطان ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
50 سال سے زیادہ عمر کی عورتوں میں چھاتی کا سرطان عام ہیں۔
چھاتی کا کوئی بھی حصہ اس کینسر سے متاثر ہوسکتا ہے مگر سب سے زیادہ یہ چھاتی کے اوپر والے بیرونی حصے کو متاثر کرتاہے۔
عورتوں میں چھاتی کا سرطان بہت عام ہے اور ہمیشہ خطرناک ہوتا ہے۔
کامیاب علاج کا انحصار اس پر ہے کہ ممکنہ سرطان کی پہلی علامت دیکھ لی جائے اور جلد طبی دیکھ بھال شروع کر دی جائے۔
عام طور پر آپریشن ضروری ہوتا ہے۔
عموما یہ سخت گٹھلی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
جس کا حجم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا جاتا ہے۔
یہ گٹھلی بغیر درد کے ہوتی ہے ۔
عام طور پر شروع میں درد نہیں ہوتا۔
وزن کا بتدریج کم ہونا۔
بھوک اُڑجانا۔
نپل سے اخراج کی دیگر وجوہات
خطرے کی علامات
چھاتی کی بھٹنی (نپل) اندر کی طرف دب گئی ہو۔
صرف ایک بھٹنی سے غیر معمولی طور پر مادہ خارج ہورہا ہو۔
بازو کے نیچے سوجن جس میں درد بھی ہو۔ عموماً تکلیف یا جلن ابتداءمیں نہیں ہوتی ہے۔ بعد میں تکلیف ہوتی ہو۔
چھاتی میں درد۔ یہ بہت کم ہوتا ہے۔
یاد رکھیئے: اگر ان میں سے کوئی ایک یا ایک سے زیادہ علامات نظر آئیں تو فوراً کسی تربیت یافتہ صحت کارکن کی مدد حاصل کریں۔
کینسر سینے کے پٹھوں، پسلیوں اور بغل میں سخت گٹھلیوں کی صورت میں پہنچ سکتا ہے اورپھر سارے جسم میں پھیل سکتا ہے۔
اکثر بغل میں لمفی غدودبڑی ہوتی ہیں لیکن ان میں درد نہیں ہوتا اورگٹھلی آہستہ آہستہ بڑھتی ہے۔
Leave a Reply