🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

شیزو فرینیا اور خودکشی

Back to Posts
خودکشی کی وجوہات اور بچاؤ پاکستان میں انفرادی مایوسی اور اجتماعی بے بسی بڑھ رہی ہے

شیزو فرینیا اور خودکشی

(Schizophrenia and Suicide)

شیزو فرینیا میں مبتلا 10 میں سے 4 افراد اقدام خودکشی کے مرتکب ہوتے ہیں شیزو فرینیا میں مبتلا 10 میں سے ایک فرد خودکشی کے باعث جان گنواتا ہے۔

 اس لئے شیزو فرینیا کی تشخیص اور علاج نہایت ضروری ہے تاکہ بروقت علاج کرواکر خودکشی سے روکا جاسکے۔

شیزو فرینیا ایک دماغی مرض ہے جو طویل المدت ہوتا ہے۔ اس کے مریض ہیلی سونیشن (Hallucination) کے عارضہ کا شکار ہوتے ہیں۔
ڈیلیوژن (Delusion) مریض کے ذہن میں غلط اور بے بنیاد خیالات آنے لگتے ہیں جیسے کچھ لوگ میرا پیچھا کررہے ہیں یا مجھے مارنے کے درپے ہیں، یا میں کوئی اہم شخصیت ہوں، وغیرہ وغیرہ۔

 مریض ان خیالات کے صحیح ہونے پر اصرار کرتا ہے۔

یہ ان دیکھی چیزیں دیکھتے ہیں اور آوازیں سن رہے ہوتے ہیں جو کوئی دوسرا سن نہیں سکتا اور وہ اسے حقیقت سمجھتا ہے۔ ان کا خیال ہوتا ہے کہ ان کے خیالات کو کوئی کنٹرول کررہا ہے۔

 یہ سمجھتے ہیں کہ انکے دماغی خیالات کو کوئی دوسرا پڑھ سکتا ہے۔ اور اس سے مختلف کام کرنے پر دباؤ ڈالتا ہے۔ ان کو وہم ہوتا ہے کہ کوئی شخص ان کو مارنے کی سازش کررہا ہے۔

 ان تمام وجوہات کی وجہ سے یہ خوف زدہ ہوجاتے ہیں اور لوگوں سے قطع تعلق کرلیتے ہیں۔

یہ مرد اور عورتوں میں یکساں طور پر پایا جاتا ہے۔ مگر عورتوں میں یہ عارضہ مردوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔

مردوں میں یہ عارضہ 15 سال سے 25 سال کی عمر میں اور عورتوں میں 25 سے 35 سال کی عمر میں ہوتا ہے۔

یہ دنیا کے تمام ممالک اور گروہوں میں یکساں طور پر پایا جاتا ہے۔ اس کا علاج ادویات کے ذریعے ہوتا ہے کچھ مریض تو مستقل طور پر صحت یاب ہوجاتے ہیں اور کچھ مریض میں علامتوں میں کمی ہوجاتی ہے ساتھ ساتھ سائیکو تھراپی بھی اس مرض میں کی جاتی ہے مگر یہ ادویات کا نعم البدل نہیں ہے۔

علامات:

اس مرض کی علامتیں دو اقسام کی ہوتی ہیں۔

(1) مثبت علامات (Positive)، (2) منفی علامات Negative))

مثبت علامات

یہ وہ علامات ہیں جو نارمل افراد میں نہیں ہوتی ہیں اور صرف بیماری کی صورت 
میں ظاہر ہوتی ہیں۔

 ڈیلیووژن :(Delusions)تصورات کی خرابی یعنی اپنے آپ کو اہم آدمی سمجھنا یا شک و شبہات میں مبتلا ہونا وغیرہ۔

 ہیلوسینیشن (Hallucination):محسوسات کی خرابی یعنی آوازوں کا سننا جب وہ نہ ہوں، چیزوں کا نظر آنا جبکہ وہ نہ ہوں وغیرہ۔

بے ربط باتیں (Disorganised Speech)۔

 بدن کی حرکات و سکنات کا عجیب و غریب ہوجانا
(Grossly Disorganised Catatonic Behaviour)

منفی علامات:

یہ وہ علامات ہیں جو عام طور پر نارمل لوگوں میں پائی جانے والی صلاحیتوں کے کم ہوجانے پر ملتی ہیں۔

توانائی کی کمی، جذبات کی کمی، سستی و کاہلی، بولنے میں مشکل پیش آنا، سپاٹ چہرہ اور بے تاثر رویہ، موقع مناسبت کے لحاظ سے غلط سماجی رویہ، دوست بنانا اور قائم رکھنا مشکل ہوتا ہے، تنہائی یا خلوت پسندی، ذہنی علامات، سوچنے کی صلاحیت کم ہوجانا، بے ربط سوچنے کا انداز، سمجھنے میں مشکل پیش آنا، توجہ کے ارتکاز میں کمی، یاداشت میں کمی واقع ہونا، خیالات اور جذبات کا اظہار کرنے میں دشواری، خیالات کو ترتیب دینے میں دشواری اور محسوسات کو بیان کرنے میں دشواری۔

اگر کسی شخص میں مندرجہ بالا علامات میں سے کچھ علامات موجود ہیں تو فوراً ڈاکٹر یا ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ شیزو فرینیا کے مریضوں میں اقدام خودکشی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

یہ مضمون احساس انفورمییٹکس (پاکستان)۔
کی کتاب ،،خودکشی کی وجوہات اور بچاؤ،،سے منتخب کیا ہے
مدیر: ڈاکٹر امین بیگ
نظرَثانی: ڈاکٹر باقر رضا

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts