🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

بچوں میں ہائی بلڈ پریشر

Back to Posts
حمل کا زہریلا پن اور ہائی بلڈ پریشرحمل کا زہریلا پن اور ہائی بلڈ پریشر

بچوں میں ہائی بلڈ پریشر

بچوں میں ہائی بلڈ پریشر
بالغوں کی نسبت بچوں میں ہائی بلڈ پریشربہت کم پایا جاتا ہے۔ بچوں میں پایا جانے والا ہائی بلڈ پریشر عموماً ثانوی اور کسی مرض مثلاً گردوں کی بیماری، ہارمون گلینڈز یا بڑی شریان میں خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ بے قاعدگیاں عموماً پیدائشی ہوتی ہیں جبکہ کچھ آپریشن سے دور ہوجاتی ہیں او ران کے خاتمہ سے ہائی بلڈ پریشر بھی ختم ہوجاتا ہے۔
بنیادی ہائی پرٹینشن
بچوں میں ظاہری سبب کے بغیر ہائی بلڈ پریشر اتنا عام نہیں۔ بچوں میں نارمل بلڈ پریشر کی بالائی سطح پر ایک سال کی عمر میں 100/70 ہوتی ہے جو 13سال کی عمر میں بڑھ کر 124/80 اور 18سال کی عمر میں130/84 ہوجاتی ہے۔ بچپن میں بنیادی ہائی بلڈ پریشر بہت کم دیکھنے میں آتا ہے۔ اسکول جانے والے بچوں کا بلڈ پریشر ریکارڈ کیا گیا بعدازاں دیکھنے میںآیا کہ عنفوان شباب اوربلوغت ے بعد جن افراد کا بلڈ پریشر زیادہ تھا ان کا یہ رجحان اسکول کے دور میں بھی تھا۔ اس کے علاوہ ہائی ابلڈ پریشر رکھنے والے افراد بچپن ہی سے اپنے وزن میں اضافے کا رجحان رکھتے تھے بچپن اورخاص طور پر عنفوان شباب میں چربی سے بچاؤ کے اقدامات نہ صرف بعد میں موٹاپے سے بچاتے ہیں بلکہ ہائی بلڈ پریشر سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔
بچوں کے ہائی بلڈ پریشر میں کیا کرنا چاہئیے
اگر آپ کے بچے کے ہائی بلڈ پریشر کی بالائی سطح عمر کے لحاظ سے نارمل سطح سے زیادہ ہے تو اس کا طبی معائنہ کراکے مرض کاسراغ لگائیں معلوم ہوجائے گا کہ یہ کیفیت کس وجہ سے
ہے اورپھر ممکن ہو تو اس کا سرجیکل علاج کروائیں۔ لیکن اگر کوئی ایسا سبب نہ ملے تو ادویات کے ساتھ علاج اور مندرجہ ذیل اقدامات کریں۔
-1 بچہ اگر موٹا ہے تو وزن کم کریں۔
-2 اگر آپ گوشت خور فیملی ہیں تو اسے سبزیوں والی غذا دیں۔
-3 معمول کی نمک کی مقدار کم کرکے ایک تہائی کردیں۔
-4 پوٹاشیم کی مقدار بڑھانے کے لئے اسے پوٹاشیم والی سبزیاں اور ترش پھل خاص طور پر کیلا کھانے کے لئے دیں۔
-5 اسکول یا گھر میں بچے کے ذہن پر اگر کوئی دباؤ ہے تو اسے دور کریں۔
-6 کھیلوں اور ایکسرسائز میں اسے فعال بنائیں۔
-7 زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے کی حوصلہ شکنی کریں اس سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے۔
-8 گھی، مکھن، انڈے جیسی تر چکنائیوں کا استعمال محدود کردیں۔
ہنگامی صورتحال
بلڈ پریشر کی زیریں سطح (ڈائسٹالک پریشر) چاہے کسی بھی وجہ سے چھوٹے بچوں میں95 سے زیادہ اور بڑے بچوں میں 110 ہو تو یہ کیفیت انتہائی تشویشناک ہوتی ہے۔ کیونکہ اس سے دماغ پر اثر پڑتا ہے۔ دماغ کی شریان پھٹ سکتی ہے۔ دل کا بایاں ونٹریکل بھی مفلوج ہوسکتا ہے۔ چنانچہ اس کیفیت کا فوری علاج ضروری ہوتا ہے۔
صحت مند عادتیں
بچوں کو اچھی عادتیں مثال کے ساتھ سکھائی جاتی ہیں اگر آپ اپنے بچوں کی صحت کا مستقبل بہتر چاہتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ ان کا لائف اسٹائل اور غذا بہتری کے طالب ہیں تو آپ کو صرف بچوں کا نہیں بلکہ گھر کے سب ہی افراد کا لائف اسٹائل اور غذا بدلنا ہوگی۔ بچہ اس بات کو بُری طرح محسوس کرتا ہے کہ صرف اس کی غذا پر پابندی ہے۔ یہ احساس نہ صرف اسے تناؤ کا شکار کردے گا بلکہ بغاوت یا دھوکے پر اُکسائے گا۔
یہ مضمون احساس انفورمییٹکس (پاکستان)۔
https://ahsasinfo.com
کی کتاب ،،ہایؑ بلڈ پریشر،،سے منتخب کیا ہے
مدیر: ڈاکٹر امین بیگ
نظرَثانی: ڈاکٹر طارق عزیز۔ایف-سی-پی-ایس میڈیسن
مزید آگاہی کے لیےؑ ویب پر کتاب کا مطالعہ کیجےؑ

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts