ملیریا کے علامات واثرات
(Clinical Features of Malaria)
اس قسم کے ملیریا میں مخصوص باری (Alternate Day) کا بخار ہونے سے قبل مریض کو کئی دن تک بخار ہوتا ہے۔
اس میں بخار کپکپی کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔
مریض ٹھنڈ اور سردی محسوس کرتا ہے اوربخار 38oC (102oF) تک یا زیادہ ہوسکتا ہے اور بخار کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔
آدھے سے ایک گھنٹے کے بعد جسم تپنے لگتا ہے (Hot & Flush Phase)
یہ دورانیہ کئی گھنٹوں پرمشتمل ہوتا ہے اور اس کے بعد خوب پسینے آتے ہیں اور بخار کم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
بخار دوبارہ 48 گھنٹے کے بعد ہوتا ہے
ملیریا کے بخار کی صورت میں مریض کے جسم میں پلازموڈیم کے زیراثر جگر اور تلی اپنے سائز سے بڑھ جاتے ہیں لیکن علاج اور مرض کے خاتمے کے بعد ان کا نارمل ہونا ایک طبی امر ہے لیکن کچھ مریضوں میں یہ عمل نارمل نہیں ہوتا ہے اور مریض خون میں کمی اور یرقان کی علامات کے ساتھ ہسپتال لایا جاتاہے جس کی وجہ بار بار ملیریا کا ہونا یا علاج بروقت اور درست طریقے سے نہ ہونا ہوتا ہے۔
ایسے مریض جو ملیریا زدہ علاقوںسے غیر ملیریا زدہ علاقوں میں منتقل ہوجاتے ہیں اُن میں دو سال کے عرصہ تک دوبارہ بخار ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔
ملیریا زدہ فرد کی بھوک متاثر ہوتی ہے، وہ کمزوری کا شکار ہوجاتا ہے۔
جسمانی طور پر کمزور افراد میں ملیریا کی علامات زیادہ شدید ہوجاتی ہیں اور سخت نقصانات کا باعث بنتی ہیں۔
ملیریا کا حملہ تین مراحل پر مشتمل ہوتا ہے
ابتدائی علامات سردی لگنا اورسردرد ہونا۔
مریض پندرہ منٹ سے گھنٹہ بھر کپکپاہٹ کا شکار ہوسکتا ہے۔سستی، بدن میں سخت درد کی شکایت و علامات ہوتی ہیں۔
سردی کے بعد تیز بخار ہوجاتا ہے۔
مریض کمزوری محسوس کرتا ہے اور کبھی کبھار خود کو دماغی طور پربہتر محسوس نہیں کرتا ہے۔
(ہذیانی کیفیت ہوسکتی ہے)
آخری مرحلے میں پسینہ بہنا شروع ہوجاتا ہے اوربخار اتر جاتا ہے۔ بخار اترنے کے بعد مریض کمزوری محسوس کرتا ہے۔
ملیریا کا بخار مختلف انداز سے ہوتا ہے۔
یہ روزانہ ہوسکتا ہے اور ایک دن چھوڑ کر بھی، کچھ صورتوں میں مریض دو یا تین دن کے وقفے سے بھی بخار میں مبتلا ہوسکتا ہے۔
سیریبرل ملیریا(Cerebral Malaria)
ملیریا کی شدید اورخطرناک صورتوں میں تیز بخار کے ساتھ بے ہوشی بھی طاری ہوسکتی ہے، ملیریا کی اس صورت میں مریض کا دماغ متاثر ہوسکتا ہے جس کے باعث وہ کوما میں جاسکتا ہے۔
ملیریا کی انتہائی شدت موت کا سبب بن جاتی ہے۔
سیریبرل ملیریا (Cerebral Malaria) ایک سے دو دن میں موت کا سبب بن سکتا ہے۔
ایسے علاقے جہاں سیریبرل ملیریا وجودرکھتا ہے وہاں ملیریا کا شبہ ہوتے ہی فوری علاج ضروری ہے۔
Leave a Reply