چھاتی کی ریڈیوتھراپی اور ہدایات
چھاتی کی ریڈیوتھراپی اور ہدایات
آپ کے ڈاکٹر نے آپ کی چھاتی کے سرطان کے علاج کے لیے (ریڈیوتھراپی) شعاعوں کے ذریعے علاج تجویز کیا ہے۔
یہ عمل آپ کو بورڈ یا تختہ پر کمر کے بل لٹا کر کیا جائے گا۔ آپ کا متاثرہ بازو اوپر اٹھا کر آرام دہ حالت میںرکھا جائے گا۔
آپ کے لیے نہایت اہم ہے کہ آپ تمام علاج کے دوران اپنے جسم کو ایک جیسی حالت پررکھیں۔
علاج کے دوران مشین آپ کے اطراف گھوم کر آپ کو شعاعیں دے گی۔
عام ذیلی اثرات
ذیل میں کچھ ذیلی اثرات بتائے جائیں گے جن میں علاج کے ساتھ ساتھ قدرے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
کچھ ذیلی اثرات آہستہ آہستہ عموماً علاج کے دوسرے ہفتے کے آخر میں ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
ان میں کچھ علاج کے بعد بھی کئی ہفتوں بلکہ مہینوں تک رہتے ہیں۔
زیادہ تر علاج کے ختم ہونے کے بعد ایک ماہ میںختم ہوجاتے ہیں۔
جلد
علاج کے پہلے ہفتے آپ شاید کچھ محسوس نہ کریں لیکن بعد میں آپ کی جلد گلابی یا سرخ ہوجائےگی،جیسے جل گئی ہو۔
کبھی کبھی علاج کے اختتام تک آپ کی جلد اتر جاتی ہے یا پھٹ جاتی ہے۔
یہ عموماً اس جگہ پر زیادہ ہوتا جہاں جلد نرم پڑرہی ہوتی ہے
جیسے کہ چھاتی کے نیچے بغل، میں اور گردن میں، اگر آپ کو وہاں شعاعیں دی گئی ہوں۔
یہ عمل علاج کے کچھ دنوں بعد بھی جاری رہتا ہے۔
وہ چیزیں جو ان حالات میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں:
علاج کی جگہ کو دھوتے وقت احتیاط کریں ، ہلکہ گرم پانی اور نرم صابن (جانسنز بے بی شیمپو) کا استعمال کریں۔
علاج والی جگہ کو رگڑیں نہیں ورنہ جلد اکھڑ جائے گی۔
نرم تولیے سے اس جگہ کو آہستہ آہستہ سکھائیں
ایلو ویرا کا استعمال پابندی سے جاری رکھیںسوائے جلد خراب ہوجانے کی صورت میں استعمال ترک کر دیں۔
ڈھیلے اور خالص سوتی کپڑے پہنےں۔
علاج کی جگہ پرفیوم یا کریم وغیرہ استعمال نہ کریں۔
کی جگہ پر گرم یا ٹھنڈی چیز نہ رکھیں(مثلا گرم پیڈ، یا فرم کا پیک)۔
علاج کی جگہ دھوپ اور ٹھنڈی ہوا سے بچائیں۔
ایسے پول (Pool)جن میںکلورین ملا پانی ہو، ان میں نہ جائیں۔
سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔
اگر جلد پر کوئی سرخی ، خارش یا جلد کی ٹوٹ پھوٹ ہو تو ڈاکٹر یا نرس کو بتائیں۔

بے چینی
آپ کو علاج کے دوران اپنی چھاتی میں چھبن ،سوجن یا ہلکا درد محسوس ہو سکتا ہے۔ آپ کی چھاتی بشمول گھنڈی (Nipple)
چھونے پر تکلیف کا احساس ہوگا۔
یہ سارا عمل علاج کے حصہ ہے جو آہستہ آہستہ بہتر ہوتاجاتا ہے۔تھکاوٹ
کے دوران آپ کمزوری تھکاوٹ محسوس کریں گے، لیکن بہت سے لوگ علاج کے ایک سے دوماہ کے اندر توانائی بحال کر لیتے ہیں۔
کے دوران آپ کمزوری تھکاوٹ محسوس کریں گے، لیکن بہت سے لوگ علاج کے ایک سے دوماہ کے اندر توانائی بحال کر لیتے ہیں۔
علاج کے دوران آپ کا جسم بحالی کے لیے بہت زیادہ توانائی خرچ کرتا ہے
اسی طرح آپ علاج کی وجہ سے ذہنی دباﺅ اور روزانہ علاج کے لیے آنے جانے کی تھکاوٹ محسوس کریں گی۔
یہ نیند میں کمی، کم خوارکی اور عام خلیوں پر شعاعیں علاج کے اثرات سے بھی ہوتی ہے۔
وہ چیزیں جو ان حالات میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں:
اپنے روز مرہ کے معاملات کو جہاںتک ممکن ہو جاری رکھیں۔
اگر آپ کمزوری محسوس کریں تو اپنی مصروفیات کو محدود کردیں
اگر آپ کمزوری محسوس کریں تو اپنی مصروفیات کو محدود کردیں
اور فارغ اوقات میں آرام کریں اور صرف ضروری امور ہی انجام دیں۔
کبھی کبھی ہلکی ورزش مثلا چہل قدمی تھکاوٹ کم کرتی ہے۔
اگر آپ کو ضرورت محسوس ہو تو اپنے دفتر کے اوقات میں اپنے حکام سے بات کرکے ردوبدل کروالیں۔
ضرورت محسوس کریںتو اپنی نرس یا ڈاکٹر سے اپنی کمزوری اور تھکاوٹ میں کمی کے متعلق معلومات حاصل کریں۔
اپنی طاقت کو بحال رکھنے کے لیے، سودا سلف، گھریلو امور، بچوں کی نگہداشت اور روز مرہ کے امور کے لیے پڑوسیوں اور رشتہ داروں سے مد د کے لیے کہیں۔

بازو کی سوجن
سرجری اور ریڈیوتھراپی کے بعد کچھ خواتین کے بازو سوج جاتے ہیں۔
یہ آپریشن کے بعد ڈرینج میں کمی کی وجہ سے ہوتا ہے، جو کہ غدود کے نکل جانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
یہ صرف آپریشن کے بعد ہی ہوسکتا ہے۔
اور ان خواتین میں بھی جنہیں بغل میںسرجری کے بعدریڈییشن دی جاتی ہے۔
وہ چیزیں جو ان حالات میںمدد گار ثابت ہوتی ہےں:
وہ چیزیں جو ان حالات میںمدد گار ثابت ہوتی ہےں:
سورج کی تمازت سے بچیں۔
تمام خون کے ٹیسٹ، بلڈ پریشر چیک کرواتے وقت اور انجکشن لگواتے وقت غیر علاج شدہ بازو استعمال کریں۔
بغل کے بالوں کی صفائی کے لیے برقی ریزر استعمال کریں۔
زخم کو دھوئیں اور صاف کریں۔ خیال رہے کہ کوئی انفکیشن نہ ہو(سرخی ، سوجن یا گرمی)۔
اپنا بازو جہاںتک ممکن ہو اوپر رکھیں۔
سوتے وقت اونچے تکیے پر رکھیں۔
اپنے بازو کو معمول کے مطابق استعمال کریں، اس کو خصوصی اہمیت نہ دیں۔
بازوﺅں کی ورزش سے آپ اپنے بازو کو عام حالت میں لاسکتی ہیں، اپنے ڈاکٹر یا نرس سے مزید معلومات حاصل کریں۔

یہ مضمون احساس انفورمییٹکس پاکستان۔
https://ahsasinfo.com
مزید آگاہی کے لیےؑ ویب پر کتاب کا مطالعہ کیجےؑ
Leave a Reply